بنگلہ دیش، افغان، زمبابوے کے مابین سہہ ملکی سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)میزبان بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ (آج) بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ 18 ستمبر کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچواں میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور زمبابوے جبکہ چھٹا اور آخری میچ 21 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔