بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائیگا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو موہالی میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائیگا، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جو دھرم شالا میں کھیلا جانا تھا بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کوئنٹن ڈی کاک کرینگے ۔