آل کراچی شہید عامرجان یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) مواچھ اسٹار فٹبال کلب کے زیراہتمام سچ فٹبال نیوز کے تعاون سے جاری آل کراچی شہید عامرجان یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں حسن ایف سی پانچ سو کوارٹر یوتھ نے نواب الیون لیاری کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے اور ینگ جان لیاری یوتھ نے عبدالستار میموریل کو2-0 سے ہراکر اگلے رائونڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مواچھ اسٹار فٹبال گرائونڈ پر جاری آل کراچی شہید عامرجان یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں حسن ایف سی پانچ سو کوارٹر یوتھ کا مقابلہ نواب الیون لیاری سے ہوا، جس میں مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گو ل اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں حسن ایف سی پانچ سو کوارٹر یوتھ4-3 سے سرخرو ہوگئی۔دوسر ے میچ میں ینگ جان لیاری یوتھ نے عبدالستار میموریل کو2-0 سے ہرانے میں کامیاب رہی۔ ینگ جان ایف سی یوتھ کی طرف سے کامران نے11 ویں منٹ اور حماد نے49 ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کئے۔ اس میچ میں سابق نیشنل فٹبالر پاکو لالہ عبدالرزاق مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا،ان کے ساتھ آفتاب بھائی ، ولید بلوچ، نعیم لاسی ودیگر موجود تھے۔میچ کے ریفری سمیر اور شعیب شہزاد، گول جج نعمان، آفتاب جبکہ میچ کمشنر بالاج بلوچ میڈیکل معیز تھے ۔