نیشنل گیمز پشاور کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ نے33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے عبدالرزاق بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرائلز کا انعقاد29ستمبر بروز اتوار علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ میں ہوگا ٹرائلز میں کراچی سے دو ٹیمیں جبکہ حیدر آباد‘میرپور خاص‘شہید بے نظیر آباد‘ لاڑکانہ اور سکھر سے ایک ائک ٹیم شرکت کرے گی۔ بوائز باکسنگ ٹرائلز میں49کے جی‘52کے جی‘56کے جی‘60کے جی‘64کے جی‘69کے جی‘75کے جی‘81کے جی‘91کے جی اور 91پلس وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ خواتین ٹرائلز میں51کے جی اور57کے جی وزن کی خواتین شرکت کریں گی‘ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق کھلاڑیوں کے وزن اور ڈراز بروز اتوار29ستمبر مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرائونڈ لیاری میں سہ پہر تین جے ہونگے۔ شرکت کے خواہشمند کھلاڑی مقررہ تاریخ اور وقت پر سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ کو رپورٹ کریں۔