افغان پولیس نے 17ا سمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیا ت برآمد کر لیں
کابل (اے پی پی) افغان پولیس نے انسداد منشیات مہم کے دوران گزشتہ 7روز میں 17منشیات سمگلروں کو گرفتار کر کے 50کلو گرام ہیروین،82کلو گرام افیون ، 207کلو گرام چرس اور 106کلو گرام آئس برآمد کر لی، چینی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کائونٹر نارکوٹکس پولیس آف افغانستان کے ترجمان نے بتایا کہ ان افراد کو منشیات رکھنے اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے کو منتقلی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ملزموں سے کلو گرام ہیروین،82کلو گرام افیون ، 207کلو گرام چرس اور 106کلو گرام آئس بھی ملی ہے ۔تفتیش مکمل ہو جانے کے بعد ان تمام افراد کے کیس سینٹرل نارکوٹکس ٹربیونل میں بھیج دیے جائیں گے جو منشیات کے بڑے کیسوں کو سننے کے لیے خصوصی عدالت ہے۔