راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ عوامی سہولیاتی مرکزمیں گزشتہ ماہ 260 شکایات موصول
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈکے ترجمان کے مطابق بورڈکو عوامی سہولیاتی مرکزمیں گزشتہ ماہ میں مجموعی طور پر260 شکایات موصول ہوئیںجن میں الیکٹرک کی77 میں سے56 حل ہوئی جبکہ واٹر سپلائی کی118میں سے69 حل ہوئیں اور شعبہ سینی ٹیشن سے متعلقہ 65 شکایا ت موصول ہو ئیں جن میں سے44 کو فوری حل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ شعبوں کی بقایا شکایا ت حل کی جا رہی ہیں کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسر سبطین رضا کی خصوصی ہدایات پر عوامی سہولیاتی مرکز میں شکایات کو فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی تا کہ کینٹ کے رہائشیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔