پٹرول پمپ کے عملے سے مسلح ڈاکو 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
راولپنڈی/اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پٹرول پمپ کے عملے سے مسلح ڈاکو 30 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس لائن کے قریب واقع پٹرول پمپ کا عملہ کیش بینک میں جمع کرانے کیلئے جا رہا تھا ۔ تھانہ مورگاہ کو طاہر احمد کیانی نے بتایا کہ نیو مورگاہ روڈ پر میری دکان سے43 بیٹریاں چوری ہوگئیں تھانہ صادق آباد کو مبشر احمد نے بتایا کہ آفندی کالونی میں میرا125 نوٹر سائیکل نمبرRIM - 6125 چوری ہوگیاتھانہ ویسٹریج کو سید حیدر رضا نے بتایا کہ پشاور روڈ سے میرا گھر کے پورچ میں کھڑا موٹر سائیکل نمبرRIM - 6316 چوری ہوگیاتھانہ سٹی کو حمیر سلیم نے بتایا کہ امپیریل مارکیٹ سے میرا 125 موٹر سائیکل نمبرCP - 604 چوری ہوگیاتھانہ ریس کورس کو وقاص احمد نے بتایا کہ افشاں کالونی میں میرا موٹر سائیکل نمبرBRK - 1628 چوری ہوگیاتھانہ سبزی منڈی کو منصور شاہ نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین فور میں گھر کے باہر کھڑی میں کرولا آلٹس کار نمبرLV - 088 چوری ہوگئی تھانہ آبپارہ کو آصف شاہ نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس ون تھری میں میرا125 موٹر سائیکل نمبرRIO - 5839 چوری ہوگیا تھانہ کورال کو وقار مرتضیٰ نے بتایا کہ غوری گارڈن سے میرا 125 موٹر سائیکل نمبرRIB - 5775 چوری ہوگیاتھانہ نون کو محمد ابراہیم نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں گھر کے باہر سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIM - 3693 چوری ہوگیا۔