راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈکاتجاوزات کے خلاف آپر یشن ،3 ٹرک سامان ضبط
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈنے تجاوزات کے خلاف آپر یشن کے دوران مصریال روڈ،ا لہ آبا د با زا ر ، ویسٹر یج با زا ر ، محفوظ روڈ ، حیدر روڈ ، بینک روڈ ، آدم جی روڈ ، ہا تھی چو ک ، چو ہڑ چو ک ، صدر ،بکرا منڈی کے علاقوں میں ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ پیدا کر نے والے3 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا بورڈ کی اینٹی ڈینگی مہم پر مشتمل آئوٹ ڈورٹیموں نے 2430گھر و ں کی سرویلینس کی جس دورا ن35گھروں سے لا روا مل گیا جبکہ فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے علاقے پشاور روڈ،صدر اور رینج روڈ پر مختلف ہوٹلوں ،ریفریشمنٹ سینٹرز کو غیر معیاری صفائی پر25 عدد نوٹس جا ری کیئے مزید برا ں فوڈ برانچ کے عملے نے پشاور روڈ ،نصیر آباد کے علاقوں سے38 عدد کھانے پینے کے نمونہ جات حاصل کیے جولیبارٹری بھجوادئے گئے انسداد ڈینگی مہم میںکینٹ کے مختلف علاقوں بر ٹش ہوم ،نصیر آباد ،ویسٹریج ، مصریال روڈ، چوہڑ ،رینج روڈ ،ڈھوک گجراں میں موجود ٹائر شاپس، کارخانہ، دکانوں ، ہوٹلوں ، پلا ٹس ، فلٹر یشن پلا نٹس اور قبر ستا ن کی سر ولینس کی جن سے 22مقامات سے لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا اور ہدایات جاری کیں کہ اپنے اردگر د کے ماحو ل کو صاف ستھرا رکھیں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔