سی پی او نے ضلع بھر کے تھانوں میں زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او نے ضلع بھر کے تھانوں میں زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی،انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے ،مقدمہ کے مدعی یا ملزم پارٹی سے کسی قسم کے اخراجات مانگنے والے پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج ہوں گے،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر فوری مقدمات درج اور گرفتاریاں کی جائیں،سی پی او کی پولیس افسران کو ہدایت،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس لائنز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں ایس ایس پی آپریشنزسید علی اکبر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال،ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی راول آصف مسعود سمیت پولیس افسران نے شرکت کی،سی پی او فیصل رانا نے اجلاس میں ہر پولیس ڈویژن کے ایس پی سے اس کے تھانوں میں زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ مقدمہ وائیز طلب کی سی پی او نے پرائیویٹ گاڑیوں پر نیلی بتی اور کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا۔