تیز رفتار ہائی ایس ویگن کار سے ٹکرا گئی، معمر شخص جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نصیر آباد کے علاقے دھمہ میں تیز رفتار ہائی ایس ویگن کار سے ٹکرا گئی اس حادثے میں معمر شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کو واجد زمان نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی میں فیملی کے ساتھ جا رہا تھا اچانک ہائی ایس وین نمبرJY - 329 نے ٹکر ماردی جس سے کار میں بیٹھے مدعی کے والد خاکی زمان شدید مضروب ہونے سے جاں بحق ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔