سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز، جارج مونسی کی ناقابل شکست سنچری
ڈبلن( آن لائن )سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں جارج مونسی کی دھواں دار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت سکاٹ لینڈ نے ہالینڈ کو 58 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا، جارج مونسی نے ناقابل شکست 127 رنز اور کپتان کائل کوئٹزر نے 89 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 200 قیمتی رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی ۔ جارج مونسی نے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 127 رنز سکور کئے۔