فاؤنڈر گروپ کے زیر اہتمام الیکشن سلسلے میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری فاؤنڈر گروپ کے زیر اہتمام الیکشن کے سلسلے میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ممبران نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے بیماری کے باوجود تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فاؤنڈر گروپ کا 35 سالہ ریکارڈووٹرز کے لئے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اور ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد کے تاجر اور صنعتکار اٹھارہ ستمبر کو صحیح قیادت کا انتخاب کرکے اپنے حق کے راہ دہی کا بہترین استعمال کریں گے۔ اس موقع پر فاؤنڈر گروپ الیکشن مہم کے چیئرمین محمد اعجاز عباسی نے فرداً فرداً تمام نامزد امیدواروں کا تفصیلی تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدواروں کا چناؤ میرٹ پر کیا ہے۔انشائ اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجروں اور صنعتکاروں کی بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔ آج ممبران کی کثیر تعداد کی عشائیہ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر میاں اکرم فرید نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں سے تاجروں اور صنعتکاروں کی خدمت کی ہے اور کھا کارکردگی کی بنیاد پر ممبران سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انشائ اللہ کامیابی قدم چومے گی۔اپنا آئندہ کا پروگرام دے دیا گیا ہے۔ تمام ممبران 18ستمبر کو ووٹ کے ذریعے فاؤنڈر گروپ کو کامیاب کرائیں۔آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ الیکشن مہم کے کو چیئرمین ظفر بختاوری نہیں کہا کہ ترکی کا معاشی انقلاب جدید جمہوری دنیا میں ایک بہترین مثال ہے۔اور اس کی ابتدا استنبول چیمبر آف کامرس سے ہوئی۔ فاؤنڈرگروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان میں اسی طرح کا معاشی اور سماجی انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کے پاکستان بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔