رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سعودیوں میں بیروزگاری کی شرح میں کمی
جدہ ( آن لائن )سعودی عرب میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بیروزگاری کی شرح کم ہو کر 12.3 فیصد پر آگئی۔سعودی ادارہ شماریات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودیوں میں بیروزگاری کی شرح12.5 فی صد پر تھی جو سال کی دوسری سہ ماہی میں کم ہو کر 12.3 فیصد پر آ چکی ہے اسی طرح کل آبادی بشمول غیر سعودی شہریوں میں بھی بیروزگاری کی شرح اپریل تا جون 2019 کے دوران کم ہو کر 6 فیصد سے 5.6 فیصد پر آگئی ہے۔سعودی وزارت محنت،وزارت شہری خدمات،تنظیم برائے سماجی انشورنس ، ادارہ برائے انسانی وسائل و ترقی اور قومی سنٹر برائے اطلاعات سے حاصل کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی شہریوں کا قومی معاشی دھارے میں شامل ہونے کی شرح بڑھ کر 45 فیصد پر آگئی ہے جو کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 42.3 فیصد پر تھی۔سعودی معشیت میں عورتوں کی شمولیت کا تناسب بھی20.5 فیصد سے بڑھ کر23.2 فیصد پر آیا ہے۔