صبور ملک پنڈی اور احمد وحید چودھری اسلام آباد چیمبر کے نئے صدر ہونگے
اسلام آباد (عترت جعفری)صبور ملک راولپنڈی چیمبر اور احمد وحید چودھری اسلام آباد چیمبر آف ٹریڈ اینڈ کامرس کے نئے صدر ہوں گے ،راولپنڈی چیمبر کی ایگزیکٹو کے ارکان کو انتخاب پہلے ہی بلا مقابلہ ہو چکا ہے،جبکہ اسلام آباد چیمبر کی ایگزیکٹو کے انتخاب کے لئے آج پولنگ ہو گی جس کے لئے دو گروپ میدان میں ہیں ،ان میں سے ایک فاوئنڈر گروپ اور دوسرا یونائٹیڈ گروپ ہے،راولپنڈی چیمبر کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پر محمد امتیاز ،شہزاد احمد ملک ،عثمان اشرف ،عبدالباسط ملک ، اور افضال سعید بٹ جبکہ 5ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر محمد عالم چغتائی ،شاہد رضا بھٹی ،ملک جمشید ،نوشیرواں خلیل خان ،اور شاہزادہ اشرف ملک شامل ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمبر کی قیادت نے صبور ملک کو چیمبر کا نیا صدر بنانے پر اتفاق کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا ،دریں اثنا اسلام آباد چیمبر کی ایگزیکٹو کے 12ارکان کا انتخاب کرنے کے لئے آج پولنگ ہو گی ،ایسو سی ایٹ کلاس کی 6نشستوں کے لئے 1192 اور کورپوریٹ کلاس کی 6نشستوںکے لئے 900ممبران ووٹ ڈالیں گے ،پولنگ آج صبح ساڑھے نو بجے سے پانچ بجے تک ہو گی،فاونڈر گروپ کی قیادت نے جو چیمبر کا برسراقتدار گروپ ہے صدارت کیلئے احمد وحید چودھری کے نام پر اتفاق کر لیا ہے ،اس لئے ان کے صدر بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ،الیکشن کے لئے دونوں گروپوں نے اپنے کیمپ قائم کر دئیے۔