آئیسکو کے پانچوں آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور مہم جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے وزارت توانائی ( پاور ڈویژن ) کی خصوصی ہدایات پر آئیسکو کے پانچوں آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور اور بلاتفریق مہم جاری ہے جس کی براہ راست نگرانی بحیثیت کمپنی سربراہ وہ خود کررہے ہیں ۔ آئیسکوچیف نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2018سے شروع کی گئی اس خصوصی مہم میں جس میں آئیسکو کوضلعی انتظامیہ کا پھرپور تعاون حاصل ہے 16ہزار سے زائد مشکوک میٹرز پکڑے گئے ، بجلی چوری اور میٹر خرابی کی بناء پر 2کروڑ 75ؒٓلاکھ سے زائد یونٹ چارج کرنے کے علاوہ49کروڑ 29لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔ قانونی کاروائی کے لئے 913افراد کے خلاف ایف آ ئی آر کا اندراج ہوا اور 187افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ شاہد اقبال چوہدری نے مزید بتایا کہ صارفین نے آئیسکو کی جانب سے جاری اس مہم کو سراہا گیا ہے۔