اوپن یونیورسٹی نے زراعت میں ایسوسی ایٹ ڈگری کو ختمی شکل دے دی
اسلام آباد (نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی بورڈ نے ایگریکلچر میں ایسوسی ایٹ ڈگری کی' اسکیم آف سٹڈی' کو ختمی شکل دے کر زرعی شعبے میں اس نئے تعلیمی پروگرام کو اگلے سال سمسٹر خزاں میں متعارف کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کورس کو متعارف کرنے کا بنیادی مقصد زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنا ہیٗ جس سے اُنہیں فصلوں میں فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی جدید طریقوں سے آگاہی حاصل ہوگی۔