حکمرانوں وسیاستدانوں کوقوم کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں ،شجاعت بخاری
اسلا م آباد (وقائع نگارخصوصی)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہاہے کہ عالم انسانیت کو مصائب وآلام سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے حضرت امام زین العاین العابدین ؑکابلنداخلاق کو مشعل راہ بناناہوگا، آپ کو خشوع ، خضوع ،زہدوتقویٰ کی وجہ سے زین العابدین ؑ کے لقب سے یادکیاجاتاہے ،کشمیروفلسطین میں ظلم و بربریت ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امام سجادؑ کی سیرت وکردارکی پیروی کرناہوگی جنہوں نے بعدکربلاکے بعداسیران کربلاکے ہمراہ کربلاکادفاع کرکے دنیاکواس عظیم انقلاب کے اغراض ومقاصدسے آگاہ کیااوراس کے ثمرات کوہرخطے تک پہنچادیا، پاکستان نظریاتی ملک ہے جس کاآئینی مذہب اسلام ہے لہذا حکومت تمام مکاتب کے حقوق کا برابر کی سطح پر خیا ل رکھے۔