جماعت اسلامی حلقہ خواتین سٹی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام اجتماع ارکان کا انعقاد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین سٹی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام اجتماع ارکان کا انعقاد کیا گیا ،مدرسہ آنسہ بشریٰ نے سورہ المائدہ پر درس قرآن دیا ،پروگرام کی مہمان خصوصی نائب قیمہ پاکستان سکینہ شاہد نے تجدید عہد رکنیت کے حوالے سے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا رکن جماعت ہونے کی حیثیت سے ہماری زندگی میں نصب العین کا مقدم ہونا اور ہمارا فوکس اللہ کے دین کی اشاعت ہے،ہماری پسند و ناپسند کا معیار رضائے اخروی ک احصول ہونا چاہئے،رکن ستون ہوتا ہے اور پوری عمارت کا دارومدار ستون پر ہوتا ہے اگر ستون کمزور ہو تو عمارت جلد زمیں بوس ہو جاتی ہے،رکن ہونے کی حیثیت سے تنظیم کی ذمہ داری ہم پر ہے،جو عہد ہم نے تنظیم کے ساتھ اور اللہ کے ساتھ کیا اسے پورا کرنا ہم پر فرض ہے،یہ ہمارے ایمان کی آزمائش ہے۔