صدر عارف علوی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پہلے ڈیٹا بیس کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پہلے ڈیٹا بیس کا افتتاح کر دیا۔ ایوان صدر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علوی نے کہا کہ دنیا میں منشیات کی مہلک ترین اقسام تیار کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز ایوان صدر میں مصنوعی ذہانت کے مقامی طور پر تیار کردہ ڈیٹا بیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ منشیات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد مختلف قسم کے جرائم جن میں چوری اور ڈکیتی شامل ہے ، میں ملوث ہیں۔ ان کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ صدر نے کہا کہ منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے اس کی سمگلنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ حکومت منشیات کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب سے وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے بھی خطاب کیا۔