عوامی بجٹ مسترد،ملکی مفاد کیخلاف نئے حکم نامے کوتسلیم نہیں کریں گے،نیربخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی عوام دشمن بجٹ مسترد کر چکی ہے اور قومی و ملکی مفاد کے خلاف کسی بھی نئے حکم نامے کو تسلیم نہیں کریگی آئی ایف اہم حکام پاکستانی آئی ایم ایف ملازمین کو مزید تعمیلی احکامات دینے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے آئی ایم ایف مشن کی آمد پر منگل کو اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک. عملی طور پر آئی ایم ایف کا زیلی دفتر بنا دیا گیا ہے ،انجمن غلامان* آئی ایم ایف *ملک کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے نیر بخاری نے کہا کہ ناکام اور نالائق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے افراط زر میں اضافہ بیرونی نہیں اندرونی عوامل کے باعث ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اللے تللوں کا مزید بوجھ عوام الناس پر ڈالنے کے درپے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ صرف ایک سال کے اندر ہوشربا اربوں کے قرضے لئے گئے اور سوال اٹھایا کہ اگر یہ قرضے عوام کی فلاح ؤ بہبود کئے لئے گئے تو عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات کیوں نظر نہیں آتے ملکی خزانے کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے عوام الناس کی زندگیاں اجیرن بنا رہے ہیں ملک کو بیرونی قرضوں میں جکڑنے والے عوام الناس کی زبدگیاں مزید اجیرن بنانے کے درپے ہیںنیر بخاری نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک کیطرف سے مہنگائی رفتار بڑھنے کا اندیشہ حکومتی ناایلیت ہے بینکوں کیرواں کھاتوں میں شدید کمی کا رحجان حکمرانوں پر بداعتمادی کی گواہی ہے۔