محکمہ معدنیات سکینڈل میں تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے محکمہ معدنیات سکینڈل میں تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی جو میگا سکینڈل میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین کرے گی انٹی کرپشن کے مطابق اس انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ محکمہ معدنیات کے افسران نے 30 کروڑ 30 لاکھ روپے ریزرو پرائس والا ٹھیکہ صرف دس کروڑ روپے میں من پسند کمپنی کو دے دیا تھا محکمہ معدنیات پنجاب کے سبق ڈائریکٹر جنرل ظفر جاوید سمیت دیگر افسران کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے ۔