نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کرگیا
اسلام آباد(آئی این پی ) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے آنے والی پرواز کا مسافر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے آنی والی پرواز میں شہری جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جاں بحق عابد حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں سوار تھا اور جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی، عابد حسین کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی اسی جہاز پر سفر کر رہا تھا۔