رانا ثناء پارٹی کا سرمایہ ہیں: شہبازشریف ، گھر آمد اہل خانہ سے ملاقات
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف لاہور میں رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے رانا ثناء کی اہلیہ اور داماد سمیت دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کی ہمت کی تعریف کی اور ان کے داماد شہریار رانا کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا رانا ثناء اللہ پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کی سیاسی جدوجہد کو اْن کے مخالفین بھی مانتے ہیں۔