پی آئی اے سٹیل ملز کی نجکاری کے بجائے، دیانتدار انتظامیہ مقرر کی جائے
لاہور (پ ر) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے وزیراعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا جبکہ آئی ایم ایف کے ناروا دباؤ کو رد کرتے ہوئے ملک کے قومی مفاد عامہ کے ادارے منافع بخش بخش گدو پاور سٹیشن اسٹیٹ لائف انشورنس نیشنل بینک آف پاکستان کی نجکاری نہ کریں اسی طرح پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملزم کو نجکاری کے حوالے کرنے کی بجائے ان قومی اداروں کو ماضی کی طرح قابل اور دیانتدار انتظامیہ مقرر کرکے انہیں خود کفیل بنائیں یاد رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے بعد اپنی افتتاحی تقریر میں اعلان فرمایا تھا کہ قومی مفاد عامہ کے اداروں کو ریاست کی سرکردگی میں تعمیر و ترقی کی جائے گی یہ ادارے قوم کے عظیم اثاثے ہیں ماضی کی انتظامیہ نے اپنی نااہلی و بدیانتی سے اس کو مالی بحران سے ہمکنار کیا موجودہ حکومت نے نئے پاکستان اور مدینہ ریاست قائم کرنے کا اعلان فرمایا تھا اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق ان قومی اداروں میں دیانتدار اور اہل انتظامیہ تعینات کرکے اس کو مجوزہ نجکاری کا شکار کرنے کی بجائے خود کفیل بنائیں۔