پیپلز لیبر بیوروپنجاب کے خالی عہدوں پرتعیناتیاں مکمل
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پیپلز لیبر بیوروپنجاب کے خالی عہدوں پرتعیناتیاں کر دی ہیں ۔ ملک احتشام کو نائب صدر پیپلز لیبر بیوروپنجاب، چوہدری ساجد محمود گجر کو جنرل سیکرٹری، راجہ پرویز اختر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ سجاد احمد ساجد کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیاہے ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے ان عہدیداروں کی تعیناتیوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔