جی سی یونیورسٹی میں انسداد ڈینگی اورہفتہ وار صفائی مہم پرسیمینار
لاہور( نیوزرپورٹر )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انسداد اینٹی ڈینگی اور ہفتہ وار صفائی مہم کے حوالے سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلبا میں ڈینگی اور صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کر نا تھا۔ تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران سمیت، ڈائریکٹر ایس ڈی ایس سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے طلبا کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی پریزینٹیشن دی گئی۔