شہر بھر میں انسداد ڈینگی ویک کی سرگرمیاں بھر پور انداز میں جاری ہیں:ڈی سی
لاہور( نیوزرپورٹر )ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے کہا ہے کہ شہر بھر میں انسداد ڈینگی ویک کے حوالے سے سرگرمیاں بھر پور انداز میں جاری ہیں اور ڈینگی کی ٹیمیں قبرستانوں، کباڑخانوں، سویمنگ پولز اور اِن و آئوٹ ڈور سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ لاروا کی تلفی کویقینی بناتے رہے۔ اِ ن خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے انسداد ڈینگی ویک کے دوسرے روز میانی صاحب قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئوٹ ڈور مقامات سے لاروا ملنے پر اب تک 835مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے چیئرانگ کراس میں ایل ڈبلیو ایم سی کے آگاہی کیمپ میں جاکروہا ں انسدادڈینگی میں کا جائزہ لیا اور خود عوام الناس میں آگاہی ،حفاظتی تدابیر کے پمفلٹس تقسیم کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 94 شادمان کا دورہ کیااورڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے یو سی 30 کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اے سی شالیمار نے حمید لطیف ہسپتال وسن پورہ کا دورہ کیا۔اے سی شالیمار نے ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا افتتاح کیااورہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔