بھارت: دلت رکن پارلیمنٹ کو مندر میں داخلے سے روک دیا گیا
نئی دہلی (آئی این پی) مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں کا وجود بھی اب اونچی ذات والوں کو کھٹکنے لگا۔ رکن اسمبلی ہونے کے باوجود دلت رہنما کو کرناٹک کے مندر میں گھسنے نہیں دیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ اے نارائن سوامی کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ دلت ہیں اور یہی وجہ تھی کہ کرناٹک کے گائوں چتردرگ کے مندر میں ان کی انٹری نہیں ہونے دی۔ اونچی ذات کے ہندوئوں نے گھیرائو کرلیا اور رکن اسمبلی کو دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا گیا کہ وہ چونکہ دلت ہیں اسی لیے اس مندر میں گھسنے کا سوچ بھی نہیں۔