ایڈورڈ سنوڈن امریکہ واپسی کے لیے مشروط رضامند
ماسکو (اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن (جو امریکی حکومت سے متعلق اہم معلومات لیک کرنے کے بعد سے روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں) نے کہا ہے کہ اگر انہیں منصفانہ عدالتی کارروائی کا موقع دیا جائے گا تو وہ ملک واپس جانا چاہیں گے،سنوڈن سی آئی اے کے علاوہ امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔