آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں آج شہباز شریف اورحمزہ شہبازکی احتساب عدالت میں پیشی
آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوں گے۔ شریف فیملی کے افراد کی پیشیوں کے مدنظرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عدالت کے اطراف کے راستے سیل کر دیے گئے ہیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔