سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں تبدیل جاپانی خاتون نے بہاولپور پہنچ کر نوجوان سے شادی کر لی
بہاولپور (نیٹ نیوز) غیر ملکی لڑکی پاکستانی لڑکے کے عشق میں مبتلا ہو کر بہاولپور پہنچ گئی اور نوجوان سے شادی کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی اور جاپانی خاتون پاکستان کے نوجوان کی محبت میں بہاولپور پہنچ گئی ہے۔ جاپانی خاتون کے اسلام قبول کرنے کے بعد اس کا نیا نام آمنہ رکھ دیا گیا ہے، جس کے بعدآمنہ کی شادی شہزاد کے ساتھ کرا دی گئی ہے۔