سعودی عرب پر دہشت گرد حملہ خطر ناک جارحیت ہے :متحدہ عرب امارات
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب میں ہفتے کے روز تیل کی دو تنصیبات پر ہونے والا حملہ بذات خود ایک خطر ناک جارحیت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں قرقاش نے کہا کہ ارامکو کی تنصیبات پر غیر معمولی نوعیت کے دہشت گرد حملے کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں ہے ، سعودی عرب پر حملہ بذات خود ایک خطرناک جارحیت ہے۔ اس موقع پر ہر عرب ملک اور عالمی برادری کی ہر ذمے دار ریاست کو سعودی عرب اور خطے کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔