پنجاب آب پاک اتھارٹی منصوبہ کرپشن فری ہو گا‘ تاخیر پر معافی مانگتے ہیں: گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب و پیٹرن انچیف پنجاب آب پاک اتھارٹی چوہدری محمد سرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) احمد نواز سلیم میلہ سمیت دیگر عہدیداروں اور بورڈ اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اس منصوبے کو شروع کرنے میں ایک سال کی تاخیر پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ اتھارٹی کے چیئرمین سمیت کوئی عہدیدار اور بورڈ اراکین کسی قسم کی مراعات یا تنخواہ نہیں لیں گے۔ پنجاب میں غیر معیاری صاف پانی فراہم کرنیوالوں کو 2سال تک سزا اور لاکھوں روپے جرمانہ سمیت دیگر سزائیں دی جائیں گی۔ پنجاب میں پینے کے صاف پانی کیلئے کام کرنیوالی پرائیوٹ کمپنیوں کو پنجاب آب پاک اتھارٹی مکمل چھان بین اور تحقیقات کے بعد لائسنس جاری کرے گی۔ پنجاب کے سرکاری اور غیر سر کاری فلٹریشن پلانٹس کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے انکے معیار کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جائیگا۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جنر ل (ر) احمد نواز سلیم میلہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے ،سیکرٹری ہائوسنگ وپبلک ہیلتھ نسیم صادق اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو،گوہر اعجاز پنجاب‘ پنجاب کے سربراہ اوراتھارٹی کے شعبہ ایچ آر کے ہیڈ ہوں گے، میاں طلعت محمود اتھارٹی کی فنانس کمیٹی کے سر براہ جبکہ سوشل میڈیا اور نارتھ پنجاب کی سر بر اہ رابعہ ضیائ‘ سائوتھ ریجن کے سر براہ فیصل مختار جبکہ پروکیورمنٹ کمیٹی کے سر براہ خرم مختار ہوں گے۔ یہ تمام عہدیدار پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ ممبر بھی ہوں گے۔ سیکرٹری لوکل گور نمنٹ سید وسیم رضا، سیکرٹری پی اینڈ ڈی پی محمد رمضان، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل سیکرٹری ہائوسنگ وپبلک ہیلتھ نسیم صادق اورپر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب بابر حیات حیات تارڑ بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ ممبر ہوں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے مگر سب کچھ کر پشن کی نذر ہوتا رہا ہے اور آج بھی نیب اور دیگر اداروں میں انکے مقدمات چل رہے ہیں مگر مَیں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اس منصوبے میں ایک روپے کی بھی کر پشن نہیں ہوگی اور یہ منصوبہ مکمل طور پر کر پشن فری ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے واسا کے ایم ڈی ایز کو طلب کر لیا ہے وہ مجھے واسا کے فلٹریشن پلانٹس کے بارے میں مکمل طور پر بر یف کر یں گے۔ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے کہ آنیوالی کوئی بھی حکومت اسے ختم کر نے کا سوچ بھی نہیں سکے گی۔ امیر اور غر یب، شہراور دیہات کی تقر یق کے بغیر لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پورا کریں گے۔ ہم اس منصوبے کو سیاست سے پاک رکھنا چاہتے ہیں اس لیے کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کا عہدیدار یا بورڈ ممبر نہیں بنایا۔ چیئرمین پنجاب پاک اتھارٹی جنر ل (ر) احمد نواز سلیم میلہ نے کہا کہ ہم پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے وعدہ پر مکمل عملدرآمد کریں گے اور اتھارٹی کے قیام میں جو تاخیر ہوئی ہے اس کا بھی ضرور ازالہ کیا جائیگا۔