سعودی عرب میں اعضا کی پیوند کاری کے قانون کا مسودہ منظور
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے اعضا کی پیوند کاری کے قانون کی مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ شیخ ڈاکٹر عبد اللہ آل الشیخ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں منظور ہونے والے مسودے میں اعضا کے عطیات کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو منظم کیا گیا ہے۔