چیئرمین سینٹ نے آج ’’ کشمیر میں مظالم ‘‘ پر پارلیمانی کانفرنس طلب کر لی
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی پارلیمانی کانفرنس طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آج بدھ کو کشمیر میں ہونے والے مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنونشن سینٹر میں پارلیمانی کانفرنس طلب کی ہے۔