کشمیرکاز، ورلڈ کالمسٹ کلب کا امریکی قونصلیٹ کے باہراحتجاج کل ستمبرکوہوگا
لاہور( پ ر) ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اورارکان نے جموں وکشمیرمیں مسلسل 44روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں ، نسل کشی جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوروہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے یہ مجرمانہ روش فوری ختم کرنے پرزوردیا ہے۔ دونوں تنظیموںکے باہمی اشتراک سے 19ستمبر بروزجمعرات دوپہر2:30بجے امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔