غیرملکیوں کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگایا جائے: کویتی خاتون رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ
کویت سٹی (نیوز ڈیسک) کویت کی خاتون رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غیرملکیوں کے سانس لینے پر بھی ٹیکس عائد کرے۔ کویت کی واحد خاتون رکن پارلیمنٹ 55 سالہ صفاء الھاشم نے حکومت سے پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں بسنے والے غیرملکیوں پر راستے استعمال کرنے سمیت سانس کیلئے کویت کی ہوا استعمال کرنے پر بھی ٹیکس نافذ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرملکیوں پر سہولت کیلئے ٹیکس عائد کیا جائے۔ یاد رہے کہ کویت کی آبادی کا 20 فیصد غیرملکیوں پر مشتمل ہے۔ کویتی باشندوں کی کل تعداد 10 لاکھ جبکہ 30 لاکھ سے زائد غیرملکی ہیں۔