فیلڈ ٹیمیں کپاس کی فصل کے معائنہ کیلئے کاشتکاروں کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں:رانا علی ارشد
لاہور( نیوزرپورٹر )یڈیشنل سیکریٹری (ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد نے کہا ہے کہ کپاس کی موجودہ صورت حال میں رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاً سفید مکھی، ملی بگ سمیت گلابی سنڈی کے موثر تدارک کے لیے کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کی جارہی ہے۔ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں کپاس کی فصل کے معائنہ اور پیسٹ سکائوٹنگ کیلئے کاشتکاروں کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں۔فارمر گیدرنگز میں عوامی نمائندوں کی شرکت یقینی بنائی جائے اور انہیں محکمہ کی جاری سرگرمیوں کی کارکردگی بارے مکمل بریف کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں منعقدہ کپاس کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔