پاکستان میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو وسعت دینے کیلئے TECNO کاAirlink سے معاہدہ
لاہور (پ ر) پاکستان کی صف اول سمارٹ فون مینوفیکچرنگ کمپنی TECNO نے Airlink کو اپنا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر کیا ہے اس معاہدہ پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں دستخط ہوئے جس کا مقصد پاکستان کے ہر شہر میں ٹیکنکو کے موبائل فون کے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے ائر لنک کی بطور اپنا ڈسٹری بیوٹر تقرری ٹیکنو کیلئے اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ ٹیکنو سمارٹ فون نہایت تیزی سے ملک کے کونے کونے تک اپنی دستیابی اور رسائی چاہتا ہے ائر لنک ڈسٹری بیوشن کے میدان میں گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں سے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ مصروف عمل ہے اس موقع پر ٹیکنکو کے سی ای او مسٹرکریک ما نے کہا کہ بلاشبہ ٹیکنو نے پورے پاکستان میں اپنی پہچان پہلے ہی قائم کر لی ہے تاہم ائر لنک سے پارٹنر شپ کے ذریعے ہم اپنی پروڈکٹس کی ملک بھر میں دستیاب سمیت نئے سنگ میل عبور کریں گے ائر لنک کے سی ای او مسٹر مظفر پراچہ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہم اس پارٹنر شپ کا حصہ ہیں جس سے ہمیں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا موقع ملے گا۔