جنوبی کوریا : اپوزیشن لیڈر نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران سر منڈ والیا
سیول(این این آئی)جنوبی کوریا کے پوزیشن لیڈر نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران سر منڈ والیا۔جنوبی کوریا میں کیا جانے والا یہ انوکھا احتجاج ایک نو منتخب وزیرِ انصاف کے خلاف کیا جارہا ہے جن کے اہلِ خانہ پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں، اِسی سلسلے میں گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر ہوانگ کیو ایہ نے جنوبی کوریا کے صدارتی محل کے باہراحتجاج کرتے ہوئے اپنے حامیوں اور صحافیوں کے سامنے اپنا پورا سر منڈوادیا۔جنوبی کوریاکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مون کی معاونت سے قانون کے سابق پروفیسر چو کْک نے گزشتہ ہفتے ہی وزیر انصاف کی حیثیت سے اقتدار سنبھالا تھا لیکن جنوبی کوریا کے عوام اپنے صدر کے اِس فیصلے سے ناخْوش ہیں۔