عراقی پارلیمان میں امریکیوں کو نکالنے کے لیے دستخطی مہم
بغداد (اے پی پی)عراقی پارلیمنٹ کے دو گروپوں نے امریکی افواج کوملک سے نکلوانے کیلئے سرگرم مہم کردی ہے، پارلیمنٹ میںاراکین سے اس مقصد کیلئے قانون سازی کی خاطر درخواست پردستخط لیے گئے ہیں۔صادقون گروپ سے رکن پارلیمنٹ حسن سالم نے 53 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط لے لیے ہیں۔