فلپائن: ٹرک پہاڑی سے گرگیا، 15افراد ہلاک
منیلا (این این آئی )فلپائن میں ایک ٹرک پہاڑی سے گرنے کے سبب 15افراد ہلاک ہو گئے ، حادثہ جنوبی صوبہ کوتاباتو میں پیش آیا۔ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمے نے بتایاکہ امدادی کارکنوں نے کم از کم15 مسافروں کی نعشیں نکال لی ہیں۔