کانگو:ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1984ہو گئی
کنساشا(صباح نیوز) کانگو میں گذشتہ سال جولائی سے اب تک ایبولا وائرس سے 1984افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔کانگو کی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں 3128افراد کو خون کی قے اور شدید بخار کی شکایات ہوئی جس میں سے 3017افراد میں یہ وائرس پایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس وائرس سے 1984افراد ہلاک اور 948افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 85تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔