ہانگ کانگ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 8 افراد زخمی
ہانگ کانگ (اے پی پی) ہانگ کانگ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ ٹرین نے مونگ کاک سے اپنا سفر شروع کیا تھا کہ اس دوران کولون میں مصروف ترین انٹرچینج پر ہنگ ہوم سٹیشن پر رش کے اوقات میں پٹڑی سے اتر گئی۔