صلاح الدین ذہنی معذور پرتشدد
مکرمی! میں حکام بالا کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ جب ذہن معذور بچہ بنک میں ATM مشین نصف گھنٹہ تک توڑتا رہا اس وقت بنک کا سیکورٹی گارڈ کیا کر رہا تھا نیز سڑک پر پہرے دار نے اس جانب توجہ کیوں نہ دی۔ پولیس نے اس غلط فہمی میں تشدد کیا جیسے کہ اس کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مطلع کیا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں دہشت گردی کے لیے دماغی معذور اور جانروں کو ٹریننگ دے رہی ہیں۔ پولیس کو شبہ تھا کہ یہ کام معذور بچے نے کس کی تحریک پر کیا یہی غلط فہمی تشدد کا موجب بنی حالانکہ اگر ماہر نفسیات سے رجوع کر لیا جاتا تو وہ بہتر تھا۔ والدین کو چاہئے اپنے ذہنی معذور بچوں کو کسی بھی ملک دشمن تنظیم سے بچائیں۔ سیکورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے آخر اس کی فلم اندر TV پر ریکارڈ ہوتی گئی جسے چلا کر TV پر دکھایا گیا۔ ذہنی معذور بچے بغیر ٹریننگ کے ایسام کام نہیں کر سکتے۔ اللہ تعالیٰ صلاح الدین کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیے آمین۔ (ظہیر انجم تبسم جی پی او خوشاب)