طویل افغان جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے، پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں ملی ہوئی ہیں:ملیحہ لودھی
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں ملی ہوئی ہیں،ایسی علامات ہیں کہ افغانستان کی طویل جنگ کامذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے. ملیحہ لودھی نے کہا کہ موقع کا فائدہ اٹھانے کی ذمے داری ان پر ہے جوافغان تنازع میں براہ راست شریک ہیں،لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات التواء کا شکار ہو سکتے ہیں. پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی نہیں دنیا کو خطرہ ہے، امن و استحکام کے لیے افغانستان پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لیےفریم ورک ہے۔