وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دوروزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے،ایئرپورٹ پرمدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان اورسعودی عرب میں پاکستانی سفیرہشام بن صدیق،سعودی حکام اورقونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات چودھری فواد حسین اورمشیرتجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسول پرحاضری دیں گے،وزیراعظم عمرہ کرنے مکہ مکرمہ جائیں گے۔وزیراعظم بدھ کوسعودی قیادت اورسعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب پہنچے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024