سپیکر قومی اسمبلی ا نے یو رپی یو نین کو پا ک۔چین اقتصادی راہداری میں شامل ہو نے کی باقاعدہ دعوت دے دی
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یو رپی یو نین کو پا ک۔چین اقتصادی راہداری میں شامل ہو نے کی باقاعدہ دعوت دے دی ،یورپین یونین نے پاک یورپ تجا رتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنا نے کی تجو یز سے اتفاق کیا ہے ، پا کستانی قوم کو ایک بہا در ،محنتی اور پر امن قوم قراردیتے ہوئے یو رپین یو نین نے پا رلیمان پا کستان میں جمہو ری اداروں کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے،قا نو ن کی حکمرانی اور افرادی قوت کی تر قی میں بھرپورتعاون کاعزم کیا گیا ۔یورپی یونین نے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے کے لیے دو نو ں پا رلیما نو ں کے ما بین را بطے کلیدی اہمیت کے حا مل ہیں ، پا کستا ن میں جمہو ریت کا استحکا م اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی خو ش آئند ہے۔ اس امرکا اظہار بایت چیت کے دوران کیاگیا ہے۔منگل کو یو رپین یو نین کے وفد نے یہاں پارلیمینٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملا قات کی۔ملا قات میں دو طرفہ تعلقات اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر گفتگو کی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میں امن کے قیا م کے لیے پا کستان نے بڑی قربا نیا ں دیں اور پا کستا ن کا ہر گھر دہشتگردی سے متا ثر ہو ا،اسد قیصرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ ہم پر مسلط کی گئی ،اس کی وجہ سے ہمیں بھا ری جا نی و ما لی نقصانا ت اٹھانا پڑے۔پا کستان نے دہشتگردی پر بڑی حد تک قا بو پا لیا ہے جس سے غیر ملکی سر ما یہ کا روں کے اعتما د میں اضافہ ہو ا ہے، وہ پا کستان میں سر ما یہ کا ری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ میر ا تعلق پا کستان کے اس خطے سے ہے جس نے دہشتگر دی کے خلا ف جنگ میں بڑی قر با نیا ں دی ہیں ۔دنیا نے پا کستان کو وہ پزیرائی نہیں دی جس کا وہ مستحق تھا ۔پا کستان کی سیا سی قیا دت علا قائی را بطوں کو فروغ دینے اور خطے سے دہشتگر دی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔کر پشن کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ مو جو دہ حکو مت کی تر جیحات میں شا مل ہیں ۔پا کستان میں بلدیا تی اداروں کو انتظامی و ما لی اختیا رات دے کر مضبو ط بنا یا جا رہا ہے۔پا کستان اور یورپین یو نین کئی عالمی امو ر پر یکساں مو قف کے حا مل ہیں ۔بیان کے مطابق سپیکر کی یو رپی یو نین کو پا ک۔چین اقتصادی راہداری (CPEC)میں شامل ہو نے کی دعوت دے دی۔سپیکرنے کہا کہ پا کستان خطے میں افرادی قوت اور اداروں کی تر قی کے لیے یو رپین یو نین سے جا مع اور پا ئیدار شراکت داری کا خواہا ں ہے۔پا کستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔سپیکر نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت زور دیا ۔وفد یورپین یونین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یورپین یونین کئی عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ہانس اوکاف ہین کیل نے سپیکر کی یو رپین یو نین اور پا کستان کے ما بین تجا رتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنا نے کی تجو یز سے اتفاق کیااورکہا کہ پا کستانی قوم ایک بہا در ،محنتی اور پر امن قوم ہے۔یو رپین یو نین کی پا رلیمان پا کستان میں جمہو ری اداروں کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے،قا نو ن کی حکمرانی اور افرادی قوت کی تر قی میں گہر ی دلچسپی رکھتی ہے۔دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے کے لیے دو نو ں پا رلیما نو ں کے ما بین را بطے کلیدی اہمیت کے حا مل ہیں ۔ارا کین وفد نے کہا کہ پا کستا ن میں جمہو ریت کا استحکا م اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی خو ش آئند ہے۔