ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز کی درجن سے زائد وارداتیں
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صدر بیرونی کو کاشف علی نے بتایا کہ جوڑیاں میں پانچ مسلح ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ساڑھے چھ ہزار روپے کی نقدی اور تین تولہ طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بنی کو محمد ارشد نے بتایا کہ بابا روڈا روڈ پر میرے گھر سے چار طلائی چوڑیاں ، دو انگوٹھیاں ،30 ہزار روپے چوری کرلئے گئے تھانہ نیو ٹائون کو محمد ندم اعوان نے بتایا کہ صدیق شادی ہال سے میری XLI کرولا کار نمبر RLE - 437 - 06 چوری کرلی گئی تھانہ صادق آباد کو محمد جمیل نے بتایا کہ الفلاح بینک شمس آباد کے سامنے کھڑی میری کرولا GLI کار نمبرAC - 925 - 16 چوری ہوگئی تھانہ بنی کوعمیر غنی نے بتایا کہ شاہ اللہ دتہ روڈ پر تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر مجھ سے نقدی15 ہزار روپے ، موبائل فون اور شناختی کارڈ ، اے ٹی ایم اور موٹر سائیکل نمبرRIO - 772 چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ روات کو عادل ندیم نے بتایا کہ جٹھہ ہتھیال میں میں اپنی مہران کار نمبرAGD - 821 پر جارہا تھا کہ راستے میں اچانکXLI کار میری گاڑی کے سامنے رکی اور مسلح افراد میری گاڑی میں آگئے میرے ہاتھ باندھ کر اور آنکھوں پر پٹی چڑہا کر وہ مجھے کچھ فاصلے پر ویران جگہ پھینک گئے اور میری کار لے کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو توصیف احمد نے بتایا کہ مریڑ حسن میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 1802 چوری ہوگیا تھانہ آئی نائن کو ایس ایچ او ارشاد علی نے بتایا کہ چھ نامعلوم ملزمان نے آئی ایٹ ون میں پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل اکبر علی زخمی ہوگیا ملزمان سرکاری مشین گن معہ30 رائوند چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ترنول کو سلیم قیصر نے بتایا کہ G 16 / 4 میں چار مسلح ڈاکو میرے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر نقدی ، لیپ اپ ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کوہسار کو بابر شریف نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میری دکان سے ایک سو لیپ ٹاپ اور نقدی چوری کر لی گئی تھانہ کورال کو عبدالقیوم نے بتایا کہ عرفان آباد میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ لوہی بھیر کو ملک ثاقب نے بتایا کہ جناح گارڈن میں میرے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لئے گئے تھانہ سہالہ کو اظہر حماد نے بتایا کہ بحریہ ٹائون ون میں گھر کے باہر کھڑا میرا موٹر سائیکل نمبرARR - 566 چوری ہوگیاتھانہ تھانہ کراچی کمپنی کو آصف منصور نے بتایا کہ پمس ہسپتال سے میرا کیری ڈبہ نمبرLXU - 1285 چوری ہوگئی ۔