معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ریس کورس کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں بھائیوں میں ڈش انٹینا لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔جس پر سہیل نے فائرنگ کردی جس سے اس کا سگا بھائی فیاض جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔